شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری جنھوں نے اسلام آباد کے علاقے ترنول میں پی ٹی ایم کے جلسے میں فوج مخالف گفتگو کی تھی اب جیل میں ہیں -آج اسی سلسلے میں ان کے کیس کی سماعت ہوئی – انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

 

اسلام آباد کے تھانہ بہارہ کہومیں درج مقدمے کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ ایمان مزاری کے وکلا زینب جنجوعہ اور قیصر امام نے عدالت سے بعد از گرفتاری ضمانت کی استدعا کی۔عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سنے اور 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی، وکلا نے کمی کی استدعا کی جس پر عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔انہیں اس سے پہلے بھی پولیس نے ضمانت کے باوجود گھر جانے کی اجازت نہیں دی تھی -اور انہیں عدالت کے باہر سے ہی اٹھا کر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا –