پاکستان میں آج پرویز الہی کی گرفتاری کے حوالے سے جو پیش رفت ہوئی ہے آنے والے دنوں میں اس کے ملک کی سیاست پر گہرے اثرات ہوں گے اور اگر عدالتیں بھی اس پر ری ایکشن دے دیتی ہیں تو معاملات اور بگڑ جائیں گے اور وکلاء تحریک جنم لے سکتی ہے انہی حالات کو دیکھتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی فوری پاکستان واپسی کی مخالفت کردی ۔

 

ایک نجی چینل کی خبر کے مطابق نواز شریف کے زیر صدارت لندن میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ حسن نواز اور سلمان شہباز بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قائد مسلم لیگ کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے قائد مسلم لیگ کی فوری واپسی کی مخالفت کر دی۔سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اپنے دورہ لندن کا دورانیہ بڑھا دیا، اطلاعات کے مطابق میاں شہباز شریف 10 دن کیلئے برطانیہ آئے تھے۔ لیکن اب وہ نئے چیف جسٹس کی آمد کے بعد ہی حالات دیکھ کر وطن واپسی کا فیصلہ کریں گے –