اس مشکل وقت میں کپتان کے ساتھ جو خواتین کھڑی ہیں ان میں ایک نام حریم شاہ کا بھی ہے -جو کھل کر کپتان کا دفاع کررہی ہیں چند روز پہلے انھوں نے کہا تھا کہ اگر عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو وہ بہت سے ایسے لوگوں کی ویڈیوز جاری کردیں گی جو خان کے خلاف محاذ کھول رہے ہیں -آج انھوں نے جے کے ٹی کو اپنے نشانے پر رکھ لیا – ٹک ٹاکر کوئین حریم شاہ اب جہانگیر ترین کے خلاف میدان میں آ گئی ہیں اور اعلان کیاہے کہ وہ آج استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ کی ویڈیو جاری کریں گی۔

 

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے ٹویٹر پر جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے اپنی تصویر شیئر کی اور پیغام درج کرتے ہوئے کہا کہ ” اہم اعلان ؛ میں شام 6 بجے لوٹوں کے سردار جہانگیر ترین کے لیے وڈیو جاری کرونگی۔ خان صاحب کو دھوکہ دینے والے سب ایک ایک کرکے ننگے ہوں گے“۔
یاد رہے کہ حریم شاہ کو تحریک انصاف کے دور حکومت میں سرکاری اداروں میں ویڈیو زبنانے پر شہرت حاصل ہوئی تھی ۔حریم شاہ نے اس سے پہلے ایک خاتون کی روتے ہوئے ویڈیو لیک کی تھی جس میں ان کا دعویٰ تھا کہ یہ کیپٹن صفدر کی دوسری بیوی ہے جس کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا گیا اور اسے ترکی میں رہنا پڑا انھوں نے کہا تھا کہ اگر نون لیگ میں سے کوئی اس کی تردید کرے گا تو وہ ثبوت کے ساتھ دوسری ویڈیو جاری کریں گی جو ثابت کرے گی یہ کہ کیپٹن صفدر ہی کی بیوی ہے -اب دیکھنا یہ ہے کہ حریم شاہ اپنی پٹاری سے آج کتنا بڑا سانپ نکالتی ہیں –