پاکستان کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے جیو پر ایک نئی ڈرامہ سیریل حادثہ کے نام سے شروع کیا تھا -مگر 4 اقساط کے بعد سے ہی اس پر تنقید شروع ہوگئی بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اس واقعے سے اس خاتون کے مندمل زخم پھر سے ہرے ہوجائیں گے جو 3 سال پہلے موٹر وے پر ظلم کا شکار ہوئی تھی -اگرچہ آج تک اس خاتون کو میڈیا پر تو نہیں لایا گیا تھا مگر اس کے قریبی عزیز رشتے دار اس خاتون سے بخوبی آگاہ ہیں اور اب اس خاتون کے بچے بھی بڑے ہورہے ہیں اور یہ ڈرامہ ان کے ماضی کے دکھوں کو دوبارہ زندہ کرسکتا ہے -اسی لیے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے متنازعہ ڈرامے ”حادثہ“ کو نشرکرنے پر پابندی عائد کردی ۔پیمرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے ناظرین کی جانب سے پیمرا کو شکایات موصول ہوئیں ہیں ۔ پیمرا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس ڈرامے کی کہانی پاکستانی معاشرتی اقدار سے بالکل مسابقت نہیں رکھتی اسی لیے اتھارٹی نے غیر معیاری مواد ، نامناسب کہانی اور عوامی ردعمل کو مد نظر رکھتے ہوئےاس ڈرامہ سیریل پر پیمرا ایکٹ کے سیکشن 27 کے تحت پابندی عائد کرتے ہوئے معاملہ کاؤنسل آف کمپلینٹس کو بھیج دیا ہے ۔جو اس کا فیصلہ کرے گا

 

 

 

حدیقہ کیانی پر سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی جا رہی ہے اور ڈرامے کی ٹیم پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے 2020 میں لاہور کے قریب موٹروے پر اغوا کے بعد گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کی زندگی پر کہانی بنائی۔ ڈرامے کے مصنف، پروڈیوسرز اور اداکاروں سمیت بنانے والے اس سے انکار کر رہے ہیں کہ انہوں نے 2020 میں پاکستان میں پیش آنے والے حقیقی زندگی کے واقعے کی تصویر کشی کی ہے۔مگر حدیقہ کیانی اور ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے کا اس خاتون کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے -انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں جس معاملے کو اجاگر کیا گیا ہے وہ ہمارے معاشرے کا ایک سنگین مسئلہ ہے اور ہم چاہتے تھے کہ ایسا مواد تیار کریں جس سے معاشرے میں ایسے گھناؤنے کے جرائم کے حوالے سے آگاہی پیدا ہو اور اس طرح کے جرائم کی روک تھام ہوسکے -انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کی پوسٹ کو دیکھ کر کبھی بھی رائے قائم نہیں کرنی چاہیے ابھی ڈرامے کی کہانی آگے بڑھ رہی ہے اس لئے ڈرامے کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیجئے گا۔لیکن سوشل میڈیا پر معاملہ اٹھ جانے کے بعد اب اس ڈرامے کا مزید چلنا ممکن نہیں ہو پائے گا –