گزشتہ روز عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر سے اٹک جیل میں ملاقت کی -ان کی آمد کے موقع پر انہیں کچھ دیر کے لیے جیل کے باہر بھی انتظار کرنا پڑا تاہم پھر انہیں کپتان سے ملاقت کے لیے جیل میں بلالیا گیا – بشریٰ بی بی کی عمران خان سے گزشتہ ملاقات تقریب ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی -اس پر جے یو آئی ایف کے رہنما کا دعویٰ بھی سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بشریٰ بی بی عمران خان کو ملک سے باہر جانے کی آفر قبول کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی –
چیئرمین تحریک انصاف سے اٹک جیل میں بشریٰ بی بی اور بہنوں کی ملاقات کرا دی گئی۔
براہ راست نشریات : https://t.co/GiTnxbz9rM pic.twitter.com/zUv0jdI8tw— HUM News اردو (@humnews_urdu) August 30, 2023
عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی ، جس کے بعد انہیں اٹک جیل میں قید کیا گیا ، اس ملاقات کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں نے بھی اٹک جیل میں اپنے بھائی سے ملاقات کی انھوں نے اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کیا کہ انہیں بھائی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔عمران خان سے ملاقات کیلئے عمران خان کی اہلیہ اور بہنوں کے علاوہ 4 رکنی قانونی ٹیم بھی اٹک جیل گئی، عمران خان کی بہنوں سے یہ پہلی ملاقات تھی لیکن بشریٰ بی بی کا یہ اٹک جیل کا تیسرہ دور ہ تھا۔ لیکن آج جب عمران خان کے وکلاء کپتان سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کے لیے آئے تو انھوں نے اس قسم کی کوئی بات نہیں کی البتہ یہ ضرور بتایا کہ عمران خان نے اپنی قوم کو کیا پیغام دیا اور ان کی صحت اور جزبہ کیسا ہے -تاہم اب یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ سعودی ولی عہد عنقریب پاکستان کے دورہ پر آرہے ہیں لیکن وہ کس مقصد کے لیے پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اس پر گفتگو کرنا ابھی بے کار ہے ہوسکتا ہے کہ وہ پاکستان میں پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں –