افغانستان ٹیم جس نے پاکستانیوں سے کرکٹ کھیلنی سیکھی ہے اب پاکستانیوں کے ساتھ ایسا رویہ اپنا رہے ہیں کہ دنیا بھر میں کرکٹ کے کھیل کی رسوائی ہورہی ہے – کبھی ان کے تماشائی پاکستانیوں سے لڑ پڑتے ہیں تو کبھی ان کی ٹیم کے کھلاڑی ہی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ الجھ جاتے ہیں -اس پر اب پاکستانی کھلاڑیوں کو ردعمل بھی آنا شروع ہوگیا ہے -شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم نے بھی ان کے رویے پر جس طرح کا برتاؤ شو کیا ہے وہ کرکٹ کے لیے کسی طرح اچھا نہیں ہے -اب افغانستان کی سیلیکشن کمیٹی نے بھی اس پر مثبت ردعمل دیا ہے پاکستانی کھلاڑیوں سے بد تمیزی کرنے والے فرید احمد کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا
افغانستان نے 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا ءکپ 2023 کے لیے اپنے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیااور پاک افغان سیریز کے دوران افغان ٹیم میں شامل فرید احمد، عظمت اللہ عمرزئی، شاہد اللہ کمال اور وفادار مومند کو باہر کردیا گیا ہے ۔ان کی جگہ کریم جنت، نجیب اللہ زدران اور شرف الدین اشرف کی ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے۔

 

 

 

کریم جنت نے آخری بار 2017 میں ون ڈے کھیلا تھا ۔ ان کے پاس 26.81 کی اوسط سے 37 ٹی ٹونٹی وکٹیں ہیں۔ نجیب اللہ کی انجری سے واپسی ہوئی جس نے انہیں پاکستان کیخلاف ون ڈے میچوں سے باہر رکھا اور توقع ہے کہ مڈل آرڈر میں ان کی موجودگی سے بیٹنگ یونٹ کو مضبوطی ملے گی۔ جبکہ شرف الدین آل راؤنڈ آپشن ہیں۔

رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران افغانستان ٹیم کے اوپنر ہوں گے جبکہ ریاض حسن، محمد نبی، کپتان حشمت اللہ شاہدی اور نجیب اللہ کے درمیان مڈل آرڈر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔افغانستان کی باؤلنگ آپشنز میں راشد خان، نبی، نور احمد اور مجیب الرحمان سپن جبکہ فضل الحق فاروقی گلبدین نائب، جنت، عبدالرحمٰن اور محمد سلیم پیس اٹیک کے طور پر سکواڈ کا حصہ ہونگے ۔پاکستان نے سری لنکا میں کھیلے گئے تینوں میچز میں افغانستان کو شکست دے کر کئی سالوں بعد ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے -اس سے پہلے بابر اعظم ہی کی قیادت میں پاکستان ٹی- ٹونٹی اور ٹیسٹ میچ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرچکا ہے -جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے –