بھارت کی مشہور اداکارہ راکھی ساونت جو چند سال قبل تک اپنی بے باقی کی بنا پر نوجوانوں کے دلوں پر راج کرتی تھیں اب اسلام قبول کرنے کے بعد سنجیدہ لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے لگی ہیں -مختصر اور نیم عریاں لباس کی نسبت پورے لباس میں وہ زیادہ سوبر دکھائی دینے لگی ہیں اور پھر لاکھوں لوگ ان کے اسی راہ پر چلتے رہنے کی دعائیں بھی کررہے ہیں اگر وہ دل سے توبہ کرلیتی ہیں اور اس پر قائم رہتی ہیں تو وہ دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی سرخ رو ہوں گی -اب انھوں نے اپنے پہلے عمرے کا اہتمام بھی کرلیا ہے – راکھی ساونت کی پہلے عمرے کی روانگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 

 

راکھی ساونت کی دیرینہ خواہش عمرے کی سعادت حاصل کرنا جلد پوری ہونیوالی ہے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں راکھی ساونت کو برقعہ پہنے حجاب کئے جہاز میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مذکورہ ویڈیو میں راکھی کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ” اسلام علیکم، میں بہت خوش نصیب ہوں کہ پہلی بار میں آج عمرے کیلئے جارہی ہوں۔”وہ مزید کہتی ہیں کہ “میرا بلاوا آیا ہے میں اتنی خوش ہوں، آپ سب مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور میں بھی آپ سب کیلئے دعا کروں گی۔دنیا میں لاکھوں نہیں کروڑوں ایسے مسلمان ہیں جو بنا اللہ کا گھر دیکھے اس دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں اور گنتی کے چند سو ایسے افراد ہیں جو اپنی مرضی سے اسلام قبول کرتے ہیں اور پھر اللہ اور نبی پاک کے در کی حاضری کی سعادت حاصل کرتے ہیں -لیکن راکھی کا معاملہ ذرا مختلف ہے جب تک وہ اپنا نام تبدیل نہیں کرلیتیں ان کی باتوں پر یقین کرنا مشکل کام ہی ہوگا کیونکہ وہ میڈیا کی توجہ کے لیے اس طرح کے ڈرامے ماضی میں بہت کرچکی ہیں -مگر دلوں کے حال سوائے رب ذوالجلال کے کوئی نہیں جانتا –