پاکستان میں حرام اور مردہ گوشت کی سپلائی کا سلسلہ رک نہ سکا -راولپنڈی میں مردہ مرغیوں کی 2 ہزار ایک سو کلو پر مشتمل بڑی کھیپ پکڑی گئی، سپلائر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ یہ حرام گوشت پاکستان بھر میں مختلف ہوٹلوں اور دکانداروں کو فروخت ہوتا رہا ہے

 

 

 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی، مرغی منڈی باغ سرداراں میں کارروائی کے دوران برآمد کی گئیں، تلف کی گئی مردہ مرغیاں موذی امراض کا شکار پائی گئیں۔قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سپلائر کو گرفتار کر کے بھاری جرمانہ کر دیا گیا۔جب تک ان افراد کو میڈیا پر نہیں لایا جاتا ان کے گھر مسمار اور کاروبار بند نہیں کیے جاتے رہے یہ گناہ کا کام جاری رہے گا اور ہم خدا کی ناراضگی کو دعوت دیتے رہیں گے -اور پھر سب کسی بڑے عزاب کا شکار ہوں گے –