لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سٹیج ڈراموں مین ایسی شرمناک اور بازیبا حرکات کی جارہی تھیں کہ حکومت کو ان کے خلاف ایکشن لینا پڑ گیا -اس بے راہ روی کی روک تھام کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب بھر میں سٹیج ڈراموں میں فحش اور بیہودہ حرکتیں کرنے والی 18 ڈانسرز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا اور ساتھ ہی انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا اسٹیج ڈراموں میں فحش حرکات کرنے والی 18 ڈانسرز پر پابندی کا فیصلہ https://t.co/TgjWl3EZW2 pic.twitter.com/k3M1I7W9Gd
— Daily Intekhab (@Intekhabhd) August 22, 2023
فن اور ثقافت کے نام پر فحاشی اور فحاشی کو فروغ دینے والے تھیٹر مالکان ، اداکاروں/ڈانسرز کے خلاف کریک ڈاؤن وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے حکم کے بعد شروع کیا گیا۔پہلے مرحلے میں 18 اسٹیج ڈانسرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے اور انہیں اپنی حرکتوں کا جواز پیش کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ۔ اس کے بعد سٹیج ڈراموں کے نام پر فحاشی اور عریانی پھیلانے پر محکمہ داخلہ کی جانب سے صوبے بھر میں ڈانسرز پر پابندی عائد کر دی گئی۔ جن ڈانسرز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں مہک بٹ، کومل چوہدری، قسمت شہزادی، نایاب خان، شیلا چوہدری، ایان اختر، سونو بٹ، ندا چوہدری، خوشبو خان، روشانی خان، کاجل چوہدری، سارہ خان، تبسم خان، ماہ نور، جیا بٹ، حرا ڈوگر، وفا علی، اور لائبہ جٹی شامل ہیں۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ ڈانسرز سٹیج پر اس طرح کی حرکات کررہی ہیں جس سے معاشرے میں فحاشی اور عریانی پھیل رہی ہے ۔ عامر میر کی ہدایت پر پنجاب آرٹس کونسل نے شمع تھیٹر، تماثیل تھیٹر، محفل تھیٹر، ناز تھیٹر، ستارہ تھیٹر، الفلاح تھیٹر لاہور، فرینڈز تھیٹر اور میرین تھیٹر ساہیوال کیخلاف بھی کارروائی کیلئے محکمہ داخلہ کو خط لکھا کیونکہ ان کے مالکان مرکزی ہیں اور ان ہی کی ایما پر یہ نازیبا حرکات ہورہی ہیں جن کا روکا جانا اشد ضروری ہے عامر میر کا کہنا تھا کہ ۔ ثقافتی اداروں میں فحش مجروں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ڈراموں کی آڑ میں بیہودگی اور بےحیائی ہرگز قابل قبول نہیں۔
وزیر ثقافت ک کا کہنا تھا کہ ایسی تمام ڈانسرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پنجاب آرٹس کونسل کی ٹیمیں تمام تھیٹرز میں ڈراموں کو مانیٹر کر رہی ہیں اور جہاں بھی غیر اخلاقی پرفارمنس پائی گئی اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔