نجم سیٹھی کے بعد آصف علی زرداری کے منظور نظر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کو عہدے سےہٹانےکیلئےوزارت بین الصوبائی رابطہ نے وزیر اعظم آفس کو خط لکھ دیا۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں وزیر اعظم کو خط لکھا گیا۔ذکا ءاشرف کی تعیناتی سیاسی تعیناتیوں میں آتی ہے۔

 

 

وزارت آئی پی سی نے چیئرمین فیڈرل لینڈ کمشنر پیر سید احمد نواز شاہ کو بھی ہٹانے کےلئے خط لکھا۔دونوں تعیناتیاں سیاسی بنیادوں پر ہوئیں۔ذکا اشرف چند روز قبل ہی پیپلز پارٹی کی سفارش پر چئیر مین پی سی بی تعینات کیے گئے تھے -مگر اب موجودہ حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ صرف میرٹ پر ہی اہل لوگوں کو اس عہدے پر تعینات کیا جائے گا -اور ہم عنقریب رمیز راجہ کو دوبارہ اس سیٹ پر بیٹھا دیکھیں گے جہاں سے انہیں بے عزت کرکے بے دخل کردیا گیا تھا –