جب نگران حکومت کا اعلان ہوا تو ایسا لگتا تھا کہ یہ تجربہ کار ٹیم معیشت کو سنبھال لے گی مگر ابھی تک ایسے حالات دکھائی نہیں دے رہے اور ڈالر نگران حکومت کے آنے کے بعد کم ہونے کی بجائے 10 روپے اور اوپر چلا گیا ہے -آج ایک بار پھر پاکستانی معیشت کو ایک اور جھٹکا لگا جب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد قیمت 305 روپے پر پہنچ گئی۔اس سے قبل جب کاروبار شروع ہوا تو ڈالر 50 پیسے اضافے سے 302 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 33 پیسے اضافے سے 297 روپے 10 پیسے کے ریٹ پر ٹریڈ ہونے لگا۔اسکے ساتھ ساتھ ہی اس کا اثر کاروبار پر بھی پڑا اور سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے کو ملی -اب اگر تاجر برادریبجلی کے بل ادا نہ کرنے کا نعرہ لے کر احتجاج کے لیے سڑکوں پر آجاتی ہے تو کاروبار کے اور زیادہ متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا –