پاکستان اور سری لنکا میں ایشیا کپ شروع ہورہا ہے کرکٹ کے شائقین میچ دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں -اسی سلسلے میں ایشیا کپ کی سری لنکن لیگ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی۔پاکستان اور بھارت کے مابین میچز کی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم قیمت سامنے آ گئی۔

 

میڈیا ذرائع کے مطابق سپر فور مرحلے کے میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 10 ڈالر جبکہ کولمبو میں میچز کا زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 400 ڈالر کا ہو گا۔بتایا گیاہے کہ کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کے میچ کی کم سے کم قیمت 5 ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ گرینڈ سٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 50 ڈالر رکھی گئی ہے۔پاکستان اور بھارت کے میچوں کے ٹکٹ 20 ڈالر (6000 روپے پاکستانی)، 50، 120 اور 500 ڈالر میں دستیاب ہوں گے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایشیاء کپ کے پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ ہفتے شروع ہو گئی تھی۔پاکستان میں ایشیاء کپ کا افتتاحی میچ30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا جس میں نیپال اور پاکستان مدمقابل ہوں گے۔ہم توقع کرتے ہیں کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم اسی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی جس کی قوم اس سے توقع کرہی ہے –