پاکستانی قوم کا سخت امتحان جاری ہے اور ہرگزرتے دن کے ساتھ ان کی مشکلات میں اضافہ ہی ہوتا چلا جارہا ہے -ڈالر اور پٹرول اور بجلی کی قیمتیں حکومت سے سنبھل ہی نہیں رہیں جس کی وجہ سے مہنگائی کو طوفان غریب عوام کو فاقوں کی طرف لے جارہا ہے -حکومت نے گزشتہ شب پٹرول کی قیمت میں پٹرول کی قیمت میں 17روپے 50 پیسے اضافہ کیا گیا ,جس کے بعد ڈالر 294 کا ہوگیا-ز

 

پٹرول کی نئی قیمت 290روپے 45پیسے فی لٹر ہوچکی ہے۔جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293روپے 40پیسے فی لٹر ہوگئی۔ پٹرول عوام پر شدید بوجھ بڑھا دیاہے اور مہنگائی کا طوفان بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا اس حالات میں ڈالر کی قیمت میں بھی قابو میں نہیں آ رہی اور مسلسل بڑھتی چلی جارہی ہے ۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد ڈالر 294.50 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرپچاس پیسے مہنگا ہونے کے بعد 303.50 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔جبکہ پٹرول کی قیمت میں روپے اضافے نے عوام کی اور کمر توڑ کر رکھ دی ہے –