لاہور کے علاقے شاد باغ میں گھر میں کام کرنے والی 2 ماسیاں اپنی مالکان کو بہلا پھسلا کر اور کام میں لگا کر 15 تولے زیور اور 16 لاکھ نقد چرا لے گئیں۔تاہم ابھی تک یہ علم نہیں ہوا کہ انھوں نے ان خواتین سے کیا کرنے کا کہا تھا کہ جس کے بعد انہیں ان ہی کے کمروں تک جانے اور ہاتھ صاف کرنے کا نادر موقع مل گیا –

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں خواتین چور گروہ متحرک ہو گیا، شاد باغ کے علاقے میں شہری کو عمر بھر کی کمائی سے محروم کر دیا۔ 2 کام والی ماسیاں شہری کے گھر میں داخل ہوئیں۔ اہل خانہ کو پہلے باتوں میں لگایا اور ان خواتین کو ایسے کاموں میں الجھایا کہ وہ اپنے کمروں سے نکل کر دوسری جانب چلی گئیں اس دوران موقع کا بھرپور فائدہ اٹھا کر چالاک اور شاطر خواتین نے الماریوں کا رخ کیا جہاں انہیں معلوم تھا کہ ان کا مالکنیں کون سے چیز کہاں رکھتی ہیں ۔چالاک خواتین نے الماریوں میں موجود 15 تولے زیور اور 16 لاکھ روپے نقد اڑا لئے اور رفو چکر ہو گئیں۔کچھ دیر بعد گھر والوں نے ماسیوں کو نہ پایا تو حیرانگی سے اپنے کمروں میں گئیں وہاں جاکر انہیں علم ہوا کہ ان کے گھر کا صفایا ہوگیا ہے -۔ سادہ لوح مکینوں کو چوری کا اس وقت پتہ چلا جب نام نہاد ماسیوں کو گھر سے گئے کافی دیر ہو چکی تھی-اس کے بعد انھوں نے پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی جس کے بعد پولیس ان کی تلاش میں ان کے دیے گئے ٹھکانوں پر چھاپے ماررہی ہے –