کستان
پاکستان کے صوبے پنجاب میںبدلوں نے ڈیرے ڈال دیے – محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران کشمیر، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےhttps://t.co/6970kpRwOw pic.twitter.com/ks4UT8gNmm
— ریڈیوپاکستان (@PBCofficialNews) August 5, 2023
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بھر میں بارشوں کا سلسلہ 7 اگست تک جاری رہے گا ، اس دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ کچھ شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے جس سے زیریں علاقوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے ۔ دوسری جانب پی ڈی ایم نے متعلقہ اداروں کو مراسلے کے ذریعے صورتحال سے آگاہ کردیا ہے ، مراسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل رکھیں ۔ اس سے پہلے بھی 26 جون کے بعد سے پنجاب میں مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے -ستلج ،راوی اور چناب میں کافی ہفتوں سے پانی کی سظح بہت بلند ہے اسی طرح تربیلا اور منگلا ڈیم میں بھی پانی کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے -مگر حیران کن طور پر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کا طویل سلسلہ جاری ہے –