سری لنکا کے خلاف سعود شکیل کی شاندار اننگ نے میچ کا نقشہ بدل دیا اور پاکستان جو سری لنکا کے ٹارگٹ سے کوسوں دور تھا 146 رنز کی سبقت لے گیا -اس کے بعد سری لنکا کی پوری ٹیم پاکستان کے 461 رنز کے جواب میں 279 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔دھننجے ڈی سلوا 82 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر ہے۔سری لنکا کی جانب سے نشان نے نصف سینچری بنائی وہ 52 رنز پر نعمان علی کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو ئے –
سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کو ملا ہے 131 رنز کا ٹارگٹ۔ ٹیم سیریز میں ناقابلِ شکست برتری حاصل کرنے کے لیے تیار #SLvPAK #Raftar pic.twitter.com/EvLXCkppRQ
— Raftar Sports (@RaftarSports) July 19, 2023
گال ٹیسٹ، سری لنکا کا پاکستان کو 131 رنز کا ہدف
سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ
براہ راست دیکھیں:https://t.co/TpFlBthSxa#BOLNews #PAKvSL pic.twitter.com/4yuaGbTb7b
— BOL Network (@BOLNETWORK) July 19, 2023
کروناتنے گزشتہ اننگ کی طرح اس اننگ میں بھی خاص کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور صرف 20 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔ کوشل مینڈس 18 ،اینگلو میتھویز 7،دنیش چندی مال 28 اور سدیرا نے 11 رنز بنائے – پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور آغا سلمان نے دو دو کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی- پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 35 رنز بنالیے ہیں اور اس کو ایک وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا اب پاکستان کو جیت کے لیے 96 رنز درکار ہیں اور اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں اور بظاہر یہی دکھائی دے رہا ہے کہ پاکستان پہلا ٹیسٹ باآسانی جیت لے گا –