پاکستان میں اس وقت مون سون کی آمد پوری شدت کے ساتھ جاری ہے -مون سون کا بارش برسانے والا سسٹم بھارت میں تباہی پھیلانے کے بعد پاکستان میں داخل ہوگیا ہے جس کے بعد محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے دوران آج ے لے کر پیر تک طوفانی بارشوں کا امکان اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا ہے ۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا جھنگ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ#92NewsHDPlus pic.twitter.com/yRF13MLAYB
— 92 News HD Plus (@92newschannel) July 13, 2023
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے والی مون سون ہوائیں 14 جولائی کو شدت اختیار کر یں گی۔14 جولائی کی شام،رات کو مغربی ہوائوں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جس کے باعث 17 جولائی کے دوران وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، قصور اور اوکاڑہ میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
بھارت اور بحیرہ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں جبکہ پاکستان کے مغرب سے آنے والی مغربی ہوائیں 13-17 جولائی کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں، سندھ کے مشرقی، خیبر پختون خواہ، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے مختلف مقامات خصوصاً وسطی اور شمالی علاقوں میں بارشوں کا سبب بنیں گی pic.twitter.com/iXRxlKUd7K
— Dr. M Shafeeq Buzdar 🇵🇰 (@drshafeeqbuzdar) July 11, 2023
محکمہ موسمیات کے مطابق 13 جولائی کی شام،رات سی17 جولائی کے دوران گلگت بلتستان ،دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر ، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، کرک، وزیرستان، میانوالی،خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش متوقع ہے لاہور میں بھی کل شہر کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا -۔ یہ بھی پیشن گوئی کی گئی ہے کہ 15 جولائی کے بعد سے بارکھان، لورالائی، قلات، خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسی خیل، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، سکھر، جیکب آباد، نگرپارکر، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اورمیرپور خاص میں تیز آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ملک کے بلائی علاقوں میں داخل ہوگئی ہیں جس کے باعث مون سون بارشوں کا دوسرا سپیل برسنے کو تیار ہے۔
13 سے 17 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی اور الرٹ جاری۔#weather #Pakistan pic.twitter.com/ffIK78ALgl
— Dr Amjad Hussain Ansari (@DrAmjidAnsari) July 13, 2023
مزید بتایا گیا کہ 14سے17 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔اس وقت دریائے چناب میں پانی کیسطح بہت بلند ہے اور جھنگ کے 40 کے قریب دیہاتوں میں سیلاب آگیا ہے – آج بگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جھنگ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی فضائی جائزہ بھی لیا –