وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ یونان جانے والی کشتی میں 400 افراد کی گنجائش تھی مگر اس پر 700 افراد سوار تھے جن میں سے 350 پاکستانی تھے، تمام افراد ڈوب گئے اور صرف 104 زندہ بچے جن میں 12 پاکستانی تھے۔ان میں سے 7 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 5 پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا –
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہاکہ کشتی ڈوبنے والے واقعے پر ایوان کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں، 10 جون کو کشتی ڈوبی اس کی 400 کی گنجائش تھی لیکن 700 افراد سوار تھے جس میں پاکستانیوں کی تعدادِ 350 تھی، 104 لوگ جو بچ گئے ان میں 12 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
یونان کشتی حادثہ، پاکستانیوں کی تعداد کتنی ہے ؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیاhttps://t.co/yJ5XzoJdwS pic.twitter.com/EZbKLA5YpA
— HUM News (@humnewspakistan) June 23, 2023
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں اس سے قبل اتنے لوگ جان سے نہیں گئے، 82 لاشیں مل گئی ہیں جن کا فرانزک کرایا گیا، 281 فیملیز نے رابطہ کیا ہے اور تمام فیملیز کے ساتھ رابطے میں ہیں، 193 کے قریب ہم نے ڈی این اے سیمپل لیے ہیں، گریڈ 22 کے افسر اس معاملے کی انکوائری کررہے ہیں، مجرمان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، اس سے پہلے کبھی مجرمان کو سزا نہیں ہوئی، حکومت کی جانب سے یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ 99 فیصد لیگل ویزے پر یو اے ای اور لیبیا تک جاتے ہیں مگر اس سے آگے غیر قانونی طریقے سےجان خطرے میں ڈال کر سمندر کے راستے سفر کرتے ہیں ہیں۔ اب پہلی بار ایف آئی اے نے اس گینگ کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا جو پاکستانیوں کو سبز باغ اور سہانے خواب دکھاکر پیسہ بٹورتے رہے -یونان کشتی حادثہ کے ذمے داران میں سے لیبیا میں بیٹھ کر نیٹ ورک کو آپریٹ کرنے والے گروہ کا تیسرا ساتھی بھی گرفتار ہو گیا، اس ےپہلے ایف آئی اے نے اس گروہ کے دو ساتھی محسن اور شرافت کو گرفتار کیا تھا ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے قیصر بشیر کا کہنا ہے کہ ملزم علی احمد لوگوں سے پاکستان میں بیٹھ کر رقم وصول کرتا تھا، گروہ کے دو سر غنہ ملزمان وسیم اور ندیم تاھال لیبیا میں مقیم ہیں-
یونان کشتی حادثےمیں ملوث انسانی سمگلر دوران خان گرفتار۔۔
ملزم کاتعلق ضلع خیبرجمرودسےہے۔گرفتاری فیشن ایبل علاقہ حیات آباد پشاور سےعمل میں لائی گئی۔ایف ائی اے pic.twitter.com/iWrHakPwEy
— Lalzamir Shah (@LalzamirShah) June 23, 2023
اسی گینگ میں شامل سیٹھ مقصود نامی ایک شخص اس نیٹ ورک کے لئے لوگوں سے پیسے وصول کر کے باہر بھجواتا ہے۔جلال پور جٹاں میں قیصر نامی ایجنٹ نوجوانوں کو لیبیا بھجوانے میں سرگرم ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلال اور افضل دونوں بھائی بھی لوگوں کو لیبیا سے اٹلی بھجوانے کا دھندہ کر رہے ہیں۔ ملزمان کرنسی کی غیر قانونی اسمگلنگ اور ہنڈی حوالہ میں بھی ملوث تھے۔ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔