بے نظیر بھٹو کے دور میں وزیر قانون بننے والے پاکستان کے معروف وکیل اعتزاز احسن کی بھی پیپلز پارٹی سے راہیں جدا ہوگئیں ان کا شمار بے نظیر کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا – -اگرچہ اعتزاز احسن نے خود پیپلز پارٹی نہیں چھوڑی مگر ان کو پیپلز پارٹی نے خود اپنی پارٹی سے بے دخل کردیا – پیپلزپارٹی نے لطیف کھوسہ کے بعد اعتزاز احسن کی بھی بنیادی رکنیت ختم کردی ۔ یوں ان کا بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ 40 سالہ تعلق ٹوٹ گیا -وہ لاہور سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم این اے بھی منتخب ہوئے تھے –
پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیئر وکلا اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔#suchnewspak #ppp @MediaCellPPP pic.twitter.com/1OGqDR5Fuy
— SUCH News (@SuchNewsPakUrdu) June 21, 2023
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزیوں پر اعتزاز احسن کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے، اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیگٹو کمیٹی کے بھی رکن ہیں مگر ان دونوں رہنماؤں کو پارٹی کے کسی بھی اجلاس میں بلایا نہیں جاتا تھا – اب پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر نے مرکزی قیادت سے درخواست کی گئی ہے کہ دونوں رہنماؤں کی سی ای سی رکنیت بھی معطل کی جائے۔