سیلاب کو ختم ہوئے ایک سال گزر گیا مگر پیپلز پارٹی کو سیلاب کے لیے مانگے گئے پیسے نہ مل سکے جس پر بلاول بھٹو طیش میں آگئے اور جلسے میں نون لیگ کی حکومت کو ایسی وارننگ دی کہ وزیر اعظم کو فورا اس پر عمل درآمد کرنا ہی پڑا –
پاکستان پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی دوسری سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ بھوک، غربت، مہنگائی اور بیروزگاری سے ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سوات میں جلسہ عام سے خطاب@BBhuttoZardari #SwatWelcomesBilawal
مزید پڑھیں: https://t.co/UGxxXSKq93 pic.twitter.com/19pINLopnY
— PPP (@MediaCellPPP) June 17, 2023
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں سوات میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعظم سے بجٹ میں وعدے پورے نہ کرنےکا شکوہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پیسا نہ ملا تو پیپلز پارٹی بجٹ منظور نہیں ہونے دے گی۔اپنے خطاب کے دوران انہوں نے وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم پر دوہرے معیار کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کچھ اور بجٹ میں کچھ اور سامنے آیا، اس وقت ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم اپنی ٹیم میں شامل ان لوگوں سے ضرور حساب لیں جو وعدے پورے کرنے میں رکاوٹ ہیں۔اس پر نون لیگ کو ہتھیار ڈالنا پڑے اور وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 25 ارب روپےکی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق یہ رقم سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد پر خرچ ہوگی، وزیراعظم نے جمعےکو پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات میں فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔
*وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سندھ میں متاثرینِ سیلاب کی امداد کے لیے 25 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ یہ رقم سندھ میں متاثرینِ سیلاب کی امداد پر خرچ ہو گی۔ وزیرِ اعظم نے پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران اس حوالے سے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی* pic.twitter.com/zbaZvFIjly
— Tahir Mughal Pmln (@Tahirmughalpml8) June 19, 2023
ان کا کہنا تھاکہ ہمیں وزیراعظم کی نیت پر شک نہیں، انہوں نے خود سیلاب کی تباہی دیکھی، وہ سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے کریں، ہم عوام کا خیال رکھتے ہیں جب کہ دوسری جماعتیں مخصوص افرادکا خیال رکھتی ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دونوں جماعتوں کے مالی امور سے متعلق وزرا اور ماہرین اجلاس میں شریک ہوں گے جس میں بجٹ سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔مگر یہ پیسے سیلاب متاثرین تک پہنچتے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ تو آنے والے دنوں میں ہو جائے گا کیونکہ انتخابی مہم میں مخالف سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مخالفین کے خب پول کھولتی ہیں اور ووٹر بھی گلے پھاڑ پھاڑ کر اپنے علاقے میں کام نہ ہونے اور پیسے کھا جانے کا گلہ کرتے ہیں -کیونکہ انہیں بھی پتہ ہوتا ہے کہ تمام پارٹیوں کے سیاست دان صرف الیکشن سے قبل ہی انکا کام کرتے ہیں –