مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کی مدت پوری ہوتے ہی اسمبلیں ختم ہوجائیں گی اور عام انتخابات کے لیے نگران سیٹ اپ کام شروع کردے گا -وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ حکومت کی آئینی مدت اگست میں ختم ہو جائے گی ،اگست میں آئینی مدت ختم ہونے پر نگران سیٹ اپ آ جائے گا۔
عام انتخابات، مولانا فضل الرحمٰن نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایات جاری کر دیں – https://t.co/JYLqpCM8Fk
— Pakistan News International (@PNIDigital) June 12, 2023
ایک وقت میں عام انتخابات کا انعقاد ملک کے مفاد میں ہے،اعظم نزیر تارڑ#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/oMCqlwMbYb
— GNN (@gnnhdofficial) June 13, 2023
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے،نوازشریف الیکشن سے قبل پاکستان میں ہوں گے ،الیکشن میں کسی ممکنہ اتحاد کا فیصلہ وقت پر کیا جائے گا،ان کاکہناتھا کہ حکومت نے مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کیا،جب بھی حکومت کا موقع ملا مہنگائی کم کرنے کی کوشش کی ۔ان کے اس اعلان کے بعد اب اس بات کا امکان پیدا ہوگیا ہے کہ اکتوبر یا نومبر میں ملک میں عام انتخابات ہوں گے –