بلوچستان عوامی پارٹی جو باپ پارٹی کے نام سے مشہور ہے آج کل حکومت سے سخت نالاں دکھائی دیتی ہے -یہی وجہ ہے کہ باپ پارٹی کے سربراہ سردار عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔وفاقی بجٹ کل پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش کیا جائے گا جس کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کل سہہ پہر 4 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صدر بی اے پی عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی وفاقی بجٹ سیشن کاحصہ نہیں بنے گی۔
بلوچستان عوامی پارٹی کا بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ #BAP #Balochistan #Boycott #Budgetsession https://t.co/Q9z6lTee3w pic.twitter.com/PhEJkqdv13
— Dunya News (@DunyaNews) June 8, 2023
بلوچستان عوامی پارٹی کا بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان https://t.co/2txDmQBzc7
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) June 8, 2023
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بی اے پی اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز وفاقی بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے، بی اے پی کے اراکین قومی اسمبلی و سینٹ کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔خیال رہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے راکین اسمبلی نے گزشتہ روز ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا بھی بائیکاٹ کیا تھا۔تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ وفاقی وزراء کل تک بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات دور کرکے ان کو بجٹ اجلاس میں لانے میں کامیاب ہوجائیں گے مگر اگر ایسا نہ ہوا تو یہ شہباز حکومت کے لیے خطرے کی بڑی گھنٹی ہوگی –