خوبصورت آواز اور خوش شکل احسن خان کے گھر اللہ پاک کی رحمت آگئی -پاکستان کے نامور اداکار و میزبان احسن خان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔احسن خان اپنی جاندار اداکاری کے سبب پاکستان کے صف اول کے اداکاروں کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں ان کے پازیٹو اور ولن دونوں کردار عوام میں بے حد پسند کیے جاتے ہیں اس کے علاوہ وہ مختلف پروگرامز میں میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دیتے ہیں -اور اگر انہیں ورسٹائل اداکار کہا جائے تو غلط نہ ہوگا –
اداکار احسن خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش https://t.co/4BQNi95IAZ
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) June 7, 2023
احسن کے ہاں ننھی پری کی آمد کی خبر بلاگر اور رائٹر فیصل کپاڈیا نے انسٹاگرام پر دی جنہوں نے احسن اور ان کی نومولود کی تصویر شیئر کی۔فیصل نے کیپشن میں لکھا میں اپنی بھتیجی کو دنیا میں آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں اور احسن خان اور ان کی اہلیہ فاطمہ کو بہت مبارکباد۔