آج لاہور میں سموگ کی روک تھام کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی جس میں یہ بات سامنے آئی کی کہ دوران ڈیوٹی جب کسی دھواں چھوڑتی گاڑی یا بائیک یا رکشہ کو روکا جاتا ہے تو ٹریفک سارجنٹس کے ساتھ کار یا موٹر سائکل سوار بدتمیزی کرتے ہیں اور فون نکال کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں جس پر جسٹس شاہد کریم نے ٹریفک پولیس سے جھگڑا کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ بدتمیزی پر کوئی نرمی نہ برتی جائے چاہے وہ میرا ہی بیٹا کیوں نہ ہو۔ جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ بدتمیزی کرنیوالوں کو جرمانہ کریں اور مقدمات درج کئے جائیں ۔

عدالت نے تعلیمی اداروں کے گراﺅنڈز میں تعمیرات پر پابندی عائد کردی ،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ سینئر افسر اتنے کمزور ہیں کہ جب لوگ پولیس والوں سے جھگڑتے ہیں اور ٹریفک سارجنٹ ان کی شکایت افسران بالا کو کرتے ہیں تو افسران کی جانب سے ان کو کوئی سزا نہیں دی جاتی ،بدتمیزی پر کوئی نرمی نہ برتی جائے چاہے وہ میرا ہی بیٹا کیوں نہ ہو،عدالت نے کیس کی سماعت9 جون تک ملتوی کردی ۔