پاکستانیوں کے لیے ایک ہفتے میں دوسری بار ایک اچھی خبر آئی ہے کہ پاکستان میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے -اور یہ بھی پہلی بار ہوا کہ قیمتیں کم ہونے کے اعلان پر پٹرول پمپس پر نہ پٹرول سارٹ ہوا اور نہ ہی پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول پمپ بند کیے -آج لہور سمیت ملک بھر میں پیٹرول 262 روپے پر فروخت ہورہا ہے امید ہے کہ اس کا اثر اب باقی دوسری اشیاء پر بھی پڑے گا -اور مہنگائی میں کچھ کمی آئے گی -وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔اسحاق ڈار نے پٹرول کی قیمت میں8 ، ڈیزل5 اور لائٹ ڈیزل میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کردی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ 15 جون تک قائم رہیں گی۔

 

 

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چند روز قبل پٹرول کی قیمت میں 12 روپے کی کمی کی گئی اب اس میں مزید 8روپے کم کیے جا رہے ہیں یوں پیٹرول کی مجموعی قیمت میں 20 روپے کمی ہوگئی ہے۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 270 سے کم کرکے 262 روپے کردی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں پچھلی دفعہ 30 روپے کی کمی کی تھی اور اب اس میں مزید 5 روپے کم کردیئے گئے ہیں۔ اب ڈیزل 258 روپے سے کم ہو کر 253 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔لائٹ ڈیزل میں5روپے کی کمی کرکے اس کی نئی قیمت 150 روپے 68 پیسے سے 145 روپے 68 پیسے کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل 164 روپے 7 پیسے پر برقرار رہے گی۔ہماری حکو مت سے درخواست ہے کہ بجلی کے ریٹس میں بھی کمی کی جائے کیونکہ بجلی کے بلوں نے غریب محنت کش اور مزدور طبقے کی کمر توڑ رکھی ہے –