کل عمران خان نے ایک بار پھر زمان پارک سے اپنی قوم سے خطاب کیا جس میں انھوں نے پی ڈی ایم اور طاقت ور حلقوں کو مزاکرات کی پیشکش کی جس پر آج مریم ارنگزیب کا سخت جواب آگیا – وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 60 ارب کا ڈاکہ ڈالنے والے فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

ا مریم اورنگزیب کا عمران خان کی مذاکرات کیلئے اپیل پر ردعمل میں کہنا تھا کہ عمران خان صاحب یہ مذاکرات نہیں، این آر او کی اپیل ہے۔ جی ایچ کیو ، عمارات پر حملے کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوتے۔ یاد گاروں کی بے حرمتی کرنے والوں سے مذاکرات شہداء کی بے حرمتی ہے۔ ریاست پر حملہ کرنے والے کو سزا دی جاتی ہے، مذاکرات نہیں ہوتے۔ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جاتا ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ایمبولینس، ہسپتال، سکول جلائے گئے ،فساد، توڑ پھوڑ اور انتشار پھیلایا گیا، نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر انڈیل کر اب کہتے ہو مذاکرات کرنے ہیں۔ قوم ،وطن اور شہداء کے مجرموں سے مذاکرات نہیں ہوتے۔یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سے تحریک انصاف شدید مشکلات کا شکار ہے اور 50 سے زیادہ
رہنما تحریک انصاف یا سیاست چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں –