کل پنجاب اور کے پی کے کے مختلف علاقوں میں اچانک ابر کرم برس پڑا جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگئی-اور گرمی سے ستائے انسانوں اور چرند پرند نے سکھ کا سانس لیا -اور موسم خوشگوار ہوگیا –
پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں برکھا رت چھا گئی، بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ مظفرآباد، آزاد کشمیر میں بارش کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔
ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی طور پرابرآلود رہے گا۔خیبر پختونخوا، پنجاب میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھاربارش جبکہ اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔#WeatherUpdate #BOLNews pic.twitter.com/17JGrfODnF
— BOL Network (@BOLNETWORK) May 26, 2023
لاہور اورمضافات میں بادل کھل کر برسے ، سرگودھا اور ننکانہ صاحب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔چیچہ وطنی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ژ الہ باری سے درجہ حرارت کم ہو گیا -جبکہ سوات اور مینگورہ سمیت بیشترمیدانی علاقوں میں بارش سے موسم نے کروٹ بدل لی، صوابی ، کالاباغ شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔