اس وقت پاکستان تحریک انصاف اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے -اس موقع پر بڑے بڑے دعوے اور ٹویٹ کرنے والے پارٹی چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں -مگر اس موقع پر بہت سے رہنما ایسے ہیں جو عمر رسیدہ ہونے کے باوجود اتنی سخت گرمی میںپارٹی چھوڑنے پر آمادہ نظر نہیں آرہے اور جیل کاٹ رہے ہیں -ان ہی میں سے ایک قابل ترین ڈاکٹر یاسمین راشد ہیں جو میڈیکل کالجز میں پڑھاتی رہی ہیں -آج انھوں نے اپنے بیان سے سب کو حیران کردیا -پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی۔یاسمین راشد 2013 میں لاہور سے نواز شریف کے خلاف الیکشن لڑچکی ہیں –

 

 

جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر یاسمین کو آج تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ رہوں گی اور پارٹی نہیں چھوڑوں گی۔واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات اور پکڑ دھکڑ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔