عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی چھوڑنے والے تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ترکئی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عثمان ترکئی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی#AbbTakk #PTI pic.twitter.com/BxMKpQw9Li
— AbbTakk (@AbbTakk) May 24, 2023
پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے عثمان ترکئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، پارٹی میں شامل ہونے والوں کو عزت و احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ہماری پارٹی اپنے کارکنوں کی قدر کرتی ہے۔عمران خان نے قوم کو گمراہ کیا، اب تو پی ٹی آئی زمان پارک تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ۔ 9 مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔عمران خان کو اپنے کارکنان سے معافی مانگنی چاہئے۔
عثمان ترکئی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ
براہ راست دیکھیں: https://t.co/zMNsexMYiS #BOLNews #PPP pic.twitter.com/5FU0UAs4W9— BOL Network (@BOLNETWORK) May 24, 2023
اس موقع پر عثمان ترکئی کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کھلے دل سے مجھے قبول کیا۔ میرے بڑے بھائی نے ذوالفقار علی بھٹو کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی،اپنے سیاسی کیریئر میں 26 سال پیپلز پارٹی میں رہا، آج اپنے گھر واپس آ گیا ہوں۔ عثمان ترکئی پہلے سیاست دان ہیں جنھوں نے تحریک انصاف چھوڑ کر کسی دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اب لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کے بہت سے ناراض ارکان اب دوسری جماعتوں کا رخ کریں گے –