آج عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ برطانوی کرائم ایجنسی تحقیقات کیس میں نیب راولپنڈی آفس پیش ہوئےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے نیب آفس میں ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے عمران خان سے زبانی پوچھ گچھ کا عمل مکمل کیا۔
بریکنگ نیوز: عمران خان پیشی کیلئے نیب راولپنڈی پہنچ گئے، پولیس نے عمران خان کی سیکیورٹی کو نیب دفتر داخلے سے روک دیا، عمران خان تاحال نیب دفتر کے باہر اپنی گاڑی میں موجود
براہ راست نشریات : https://t.co/8jCR3wbUzU pic.twitter.com/rrBQOu3lxt
— HUM News اردو (@humnews_urdu) May 23, 2023
عمران خان سے نیب کی جانب سے پہلے بھجوائے گئے 20 سوالوں سے متعلق بھی پوچھا گیا۔ عمران خان نے کابینہ سے جو مبینہ منظوری دلوائی تھی، برطانیہ سے ریکور فنڈز سے متعلق فیصلہ بند لفافے میں ہی منظور کروایا گیا، دیگر کابینہ ارکان نے اس پر اعتراض بھی کیا، اس پر سوال کیا گیا تو عمران خان کا کہنا تھا کہ کابینہ سے جو منظوریاں ہوئیں، وہ سارا ریکارڈ حکومت کے پاس ہے، اسی طرح 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق فیصلے کا ریکارڈ بھی کابینہ ڈویژن کے پاس موجود ہے، وہ فراہم نہیں کر سکتا۔ این سی اے برطانیہ کے ریکارڈ تک بھی میری رسائی نہیں، القادر ٹرسٹ کا ریکارڈ جو چیف فنانشل آفیسر کے پاس تھا وہ تمام نیب کو پہلے ہی مل چکا ہے۔ تاہم جو ایک خدشہ یہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ شائید آج عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا مگر ایسا نہ ہوا –