ایک امریکی خاتون مسافر نے اضافی سامان کی فیس ادا کرنے سے بچنے کے لیے ایسی حرکت کی کہ دوران پرواز جگ ہنسائی کا سبب بن گئی ، اس نے اپنے سوٹ کیس کا وزن کم کرنے کے لیے بہت سے کپڑے پہن لیے مگر اس کی یہ ترکیب ناکام ہوئی اور اسے ایئر لائن کی جانب سے جرمانہ کردیا گیا

 

امریکہ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ ایڈریانا اوکیمپو اپنی دوست کے ساتھ سفر کے بعد میلبورن سے ائیر لائن جیٹ سٹار کے ساتھ آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ میں اپنے گھر جا رہی تھی۔ اس نے جب اپنے سامان کا وزن کیا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کا لے جانے والا سامان سات کلو وزن کی زیادہ سے زیادہ ہوگیا ہے، اس نے اضافی سامان کی فیس سے بچنے کے لیے اپنے تمام اضافی کپڑے پہن لیے۔ اس کی دوست نے بھی یہی طریقہ اختیار کیا کیونکہ اس کے سامان کا وزن بھی مقررہ حد سے زیادہ تھا۔مگر ائیر پورٹ انتظامیہ نے ان کے اس موقف کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور انہیں جرمانہ ادا کرنا پڑگیا -انتظامیہ نے ان سے زبردستی اوڑھے گئے فالتو کپڑے اتروائے تو وہاں پر موجود مسافروں نے اس کی ویڈیو بناکر انٹرنیٹ پر ڈال دی –

 

وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان لڑکی نے تقریباً چھ کلو کپڑوں کا ڈھیر لگا دیا جس میں ٹی شرٹس، جیکٹس، جمپرز اور ٹراؤزر شامل ہیں۔ لڑکی نے بتایا کہ اس نے پیسے بچانے کیلئے کپڑے پہننا شروع کردیے، اس کے جسم پر کپڑوں کی چھ تہیں لگ گئی تھیں۔ جب اضافی کپڑے اتروائے گئے تو قطار میں کھڑا ہر شخص ہم پر ہنس رہا تھا۔ اتنی کوشش کے باوجود اس کے سامان کا وزن ایک کلو زیادہ تھا جس پر ایئر لائن نے اسے اضافی 65 ڈالر ادا کرنے کو کہا، تاہم ان دونوں کو یہ کپڑے ایک شرط پر لے جانے کی اجازت مل گئی کہ وہ تمام کپڑے پہن کر جہاز میں سفر کریں گی ۔