پی ٹی آئی کی مقبولیت کو دیکھ کر جو دوسری پارٹیوں سے سیاست دان تحریک انصاف میں آگئے تھے اب وہ واپس اپنی پارٹی میں جانا شروع ہوگئے ہیں کیونکہ اس وقت تحریک انصاف اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے – یہی وجہ ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین نے پرویز الٰہی سے راہیں جدا کر لی ہیں اور کہا ہے کہ اس 9 مئی کے واقعے کے بعد میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق رہاہے اور نہ ہی واسطہ ہے ۔

 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری وجاہت حسین کا کہناتھا کہ چوہدری شجاعت حسین کا بڑا دل ہے ، پوراپاکستان9مئی کے واقعات کی مذمت کر رہاہے اور میں بھی اس کی شدید مذمت کرتاہوں ،میری راہیں مسلم لیگ سے کبھی جدا نہیں ہوئیں ۔

 

 

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین میرے بڑے بھائی ہیں اور میرے والد کی جگہ پر ہیں، جہاں تک حسین الٰہی کی بات ہے ، یہ نہیں ہو سکتا کہ میں کوئی بات کروں اور وہ کوئی اور کرے ۔میرا مونس الٰہی سے لمبے عرصے سے کوئی رابطہ نہیں ہواہے ، پرویز الٰہی سے رابطہ ہے ان کو مشورہ دوں گا کہ گھر واپس آئیں ، سارے اکٹھے ہو کر چلیں ۔ انھوں نے پرویز الہی کے گھر پر چھاپے کے بعد کی صورتحال پر بھی بات کی ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی فیملی کا ایک فر د کہیں پر ہے اور دوسرا کہیں اور ہے ، لیکن وہ خوش اخلاقی سے ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ مونس الہی اور پرویز الہی کب تحریک انصاف کو چھوڑتے ہیں اور واپس اپنی جماعت میں آجاتے ہیں –