�پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پارٹی چھوڑنے عامر کیانی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔عامر کیانی کا شمار عمران خان کے قریب ترین رفقاء میں ہوتا تھا -اور وہ واحد رہنما ہیں جن کے پارٹی چھوڑنے پر عمران خان نے دکھ کا اظہار کیا تھا –

آج اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سے سابق پارٹی رہنما عامر کیانی نے ملاقات کی ،عامر کیانی نے شاہ محمود قریشی کو تحریک انصاف چھوڑنے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔ذرائع کاکہناہے کہ عامر کیانی نے شاہ محمود قریشی کو موجودہ سیاسی صورتحال سے بھی آگاہ کیا ہے ، عامر کیانی نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے فوری پیغام پہنچائیں کہ 9 مئی کے واقعات میں جوکارکنان ملوث ہیں ان سے فوری لاتعلقی کااعلان کریں ۔ کل عمران خان کی نیب میں پیشی ہے جس میں ان کی گرفتاری کا واضح امکان ہے آج کی ملاقات اسی بارے میں ہوسکتی ہے ۔کیونکہ اب اگر عمران خان کو پکڑا جاتا ہے تو ان پر آرمی ایکٹ کے مطابق کاروائی ہوسکتی ہے اور ان کو طویل عرصے تک قید کیاجا سکتا ہے – مگر حکومت اور دوسرے اداروں کو یہ سوچنا چاہیے کہ اس سے ان کے ووٹر اور سپورٹرز میں بے چینی پھیلے گی -اس لیے سب تحمل کے ساتھ فیصلے کریں تاکہ ملک آگےکی جانب بڑھے –