آج سے 2 روز قبل نگران وزیر مواصلات عامر میر نے عمران خان کے زمان پارک کے گھر کے بارے میں پریس بریفنگ میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کے گھر میں 30 سے 40 دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں -انھوں نے عمران خان سے کہا تھا کہ 24 گھنٹے کے اندر اندر یہ دہشت گرد پولیس کے حوالے کردیں ورنہ ان کے گھر پر ریڈ کیا جائے گا -مگر وہ ڈیڈ لائین اب گزر گئی ہے جس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر چھاپے کا پلان سامنے آ گیا

 

 

 

پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں چھاپے کیلئے سرچ وارنٹ حاصل کر لئے ہیں۔جس کے لیے گھر کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں سرچنگ کی جائے گی۔ تلاشی کیلئے ایس پی سمیت دیگر افسران کے علاوہ خواتین اہلکار بھی ساتھ ہوں گی۔

تلاشی کیلئے جانیوالی ٹیم کی سربراہی کمشنر لاہور ڈویژن کریں گے ۔ پنجاب حکومت نے عمران خان کے گھر 400 پولیس اہلکار بھجوانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ نگران وزیر اطلاعات عامر میر کے مطابق 40 دہشت گرد عمران خان کے گھر چھپے ہوئے ہیں، ایک دہشت گرد کو پکڑنے کیلئے 4 پولیس اہلکاروں کو بھیجا جائے گا۔ تلاشی کی نگرانی کیلئے خصوصی کیمروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے-اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پولیس تلاشی کے دوران میڈیا کے افراد کو گھر کے اندر جانے کی اجازت دے گی یا نہیں کیونکہ تحریک انصاف کی جانب سے الزامات کے بعد تلاشی کا یہ معاملہ پہلے ہی متنازعہ ہوچکا ہے –