دنیا ولوں کے لیے 2 چیزیں ایسی ہیں جو رب نے اپنے ہاتھ میں رکھیں انسان کو نہیں دیں ان میں سے ایک رزق ہے اور دوسری موت -اللہ کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخص نہ ایک پل زیادہ جی سکتا ہے اور نہ ہی ایک پل پہلے مرسکتا ہے -اس کی واضح دلیل ان حادثات سے ملتی ہے جب حادثے کے باجود حادثے کا شکار کوئی شخص کئی روز بعد سرچنگ ٹیم کو ویرانے یا کھںڈرات سے مل جائے -اب کولمبیا سے ہی ایسی خبر آئی ہے -جہاں طیارہ تباہ ہونے کے 2 ہفتوں بعد 4 بچے ایمازون کے جنگل سے زندہ مل گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 ہفتے قبل ایک طیارہ کولمبیا میں گر کرتباہ ہوگیا تھا جس میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 4 بچے لاپتہ تھے۔ کولمبیا کے 100 سے زائد فوجی اہلکار کتوں کی مدد سے بچوں کو ایما زون کے جنگل میں تلاش کررہے تھے۔

 

 

فوجی حکام� نے بتایا کہ اہلکاروں کو جنگل کے جنوبی حصے میں شاخوں سے بنائی گئی ایک عارضی پناہ گاہ ملی تھی جس کے بعد بچوں کی تلاش کا کام تیز کردیا گیا تھا۔ اس سے قبل بچے کی دودھ کی بوتل اور پھل کا ٹکڑا بھی ملا تھا جس کو آدھا کھایا گیا تھا۔جسے دیکھ کر انہیں اندازہ ہوا تھا کہ کوئی بچہ زندہ ہے اور راستہ ڈ ھونڈ رہاہے –

ریسیکو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بچے جنگل کے جنوبی حصے میں ادھر ادھر پھر رہے تھے۔ بچوں کی عمریں 11 ماہ ،4، 9 اور 13 برس ہیں تاہم افسوسناک خبر یہ ہے کہ ان چاروں بچوں کی والدہ طیارہ حادثے میں ہلاک ہوچکی ہیں۔