چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب دفتر پیش نہیں ہوئے۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کو آج صبح 10 بجے 190 ملین پاؤنڈ کی نیب تحقیقات کے سلسلے میں بلایا گیا تھا ۔ تاہم وہ طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے
نیب نے عمران خان کو سوالنامہ بھی بھیج رکھا ہے جو 20 سوالوں پر مشتمل ہے، آج طلبی کے دوران عمران خان کو کیس سے متعلق تمام ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کا کہا گیا تھا۔ لاہور سے عمران خان کی لیگل ٹیم سوالنامہ سے متعلق جوابات لے کر راونہ ہو چکی ہے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی نیب میں پیش نہیں ہوئےhttps://t.co/HXGqbJcUT4 pic.twitter.com/wRPD6yV1WZ
— Daily Ummat (@Dailyummat) May 18, 2023
نیب راولپنڈی دفتر میں عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے، ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔عمران خان نے اپنے جواب میں کہا کہ انھوں نے کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں کی ان کے خلاف کیسز سیاسی بنیادوں پر قائم کیے ہیں –