پاکستان تحریک انصاف 9 مئی کے واقعات کے بعد سخت مشکل میں آگئی ہے اور تیزی سے اس پارٹی کے رہنما اس سے دوری اختیار کررہے ہیں اس پر اب پنجاب سے سابق وفاقی وزیر کاموقف بھی سامنے آگیا ہے – تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے پارٹی علیحدگی اختیارکرنے والوں کے حوالے سے کہاہے کہ جنوبی پنجاب والے جو آج چھوڑ رہے ہیں انکو عمران خان پنجاب انتخابات میں پارٹی ٹکٹس نہ دے کر پہلے ہی فارغ کرچکے ہیں، لہٰذاان کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے پیسوں کے لئے اپنا ضمیر بیچ دیا تھا بطور سزا عمران خان نے ان کو ٹکٹ نہیں دیا تھا ۔

 

 

پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ ان میں سے ظہیر علیزئی ضمیر بیچنے والوں میں شامل نہیں ہے لیکن وہ سیاست سے ہی کنارہ کشی کرچکے البتہ ان کے بھتیجے کو پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا تھا۔