پاکستان میں جو حالات ہوگئےہیں اس صورتحال نے فوج ،عدلیہ ،وکلاء ،تاجروں .پولیس ،سیاستدان اور صحافیوں سب کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے -اس پر جنگ کے صحافی نے بھی اظہار خیال کیا – انصار عباسی نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ مجھے نہیں معلوم واقعی کوئی سازش موجود ہے کہ نہیں لیکن حالات خانہ جنگی اور افراتفری کی طرف ہی جا رہے ہیں۔ سب کو نظر آ رہا ہے کہ حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں اور یہاں وہ کچھ ہو رہا ہے جس کے بارے میں کبھی کسی نے سوچا نہ دیکھا۔ عمران خان اپنی گرفتاری کے بعد پہلے سے زیادہ خطرناک ہو گئےہیں۔
عمران نے خانہ جنگی کے لئے آرمی چیف سے کھلی ٹکر لی؟
سینئر صحافی انصار عباسی کا تجزیہ
ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں:https://t.co/0VuVCzfRPx pic.twitter.com/ocnEJviJPX— Googly News TV (@GooglyNewsTV) May 15, 2023
انھوں نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ 9 مئی کو ملک میں ہوا اُسے دیکھ کر خان صاحب کو ماحول کو ٹھنڈا کرنا چاہئے تھا لیکن محسوس ایسا ہو رہا ہے کہ جس انداز میں عدلیہ نے9 مئی کےانتہائی قابل مذمت واقعات اور فوج پر حملوں کے باوجود اُن کو ضمانتوں پر ضمانتیں دیں اور حکومت کو اُنہیں کسی بھی پرانے یا نئے کیس میں گرفتار کرنے سے روکا، اسے خان صاحب اور اُن کے سپورٹرزنے اپنی جیت تصور کیا۔ ایک نہیں دو نہیں بلکہ کئی ویڈیوز اور آڈیوز موجود ہیں جس میں تحریک انصاف کے رہنما 9مئی کے منصوبہ ساز دکھائی دینے کے ساتھ ساتھ اشتعال انگیزی اور حملہ آوروں کے ساتھ موقع پر موجود پائے گئےلیکن عمران خان ماننےپر تیار نہیں۔ اپنی رہائی کے بعد عمران خان کھل کر آرمی چیف کے سامنے کھڑے ہوگئے جس سے صورتحال پاکستان کیلئے بہت خطرناک ہو گئی ہے۔
ابصار عالم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے آکر اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرکے انھوں نے بڑے لوگوں کے لیے مسائل پیدا کردیے ہیں سمجھ نہیں آتی کہ حکومتی اتحاد کو سپریم کورٹ کے سامنے ایسا مظاہرہ کرنے کی کیا ضرورت تھی۔