نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں موجود ہیں، تحریک انصاف کو حوالگی کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران کہنا عامر میر کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہو گا۔795 حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی۔ تحریک انصاف کو پیغام دیا ہے کہ آرمی تنصیبات پر حملے میں ملوث 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں موجود ہیں، تحریک انصاف کو حوالگی کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں، ورنہ وہ کریں گے جو قانون کہتا ہے۔
زنا پارک میں چھپے دہشتگردوں کی گرفتاری کےلیے پنجاب حکومت کا 24 گھنٹے کا الٹی میٹم اگر ان دہشتگردوں کو ہمارے حوالے نا کیا تو زنا پارک میں ایک بہت بڑا آپریشن کیا جائے گا
نگراں وزیر اطلاعات عامر میر pic.twitter.com/sOYD5IXajB
— Ansa Butt (@AnsaButt23) May 17, 2023
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف غیر ریاستی عنصر کا روپ دھار چکی ہے۔ عمران خان نے گرفتاری سے قبل ویڈیو بیان میں دھمکی دی، بعد میں گرفتار ہوئے تو عمران خان نے اپنی دھمکیوں کو عملی شکل دی۔ لوگوں کو فوجی تنصیبات پر حملے کیلئے اکسایا گیا، عمران خان کی گرفتاری کو ایسے پیش کیا گیا کہ ان کیلئے کوئی قانون نہیں ہے۔ عمران خان مسلسل فوج اور اس کی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہے تھے۔تاہم اس خبر کے بعد ایک بار پھر تحریک انصاف کے سہورٹرز کی ایک بڑی تعداد ڈنڈے لے کر زمان پارک پہنچ گئی -کارکنان نے پارٹی کے حق اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور عمران خان کی رہائش گاہ کے ارد گرد گشت شروع کر دیا۔