پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے بارے میں میڈیا پر خبریں چلائی جارہی تھیں کہ وہ تحریک انصاف سے اپنا ناطہ توڑ رہے ہیں مگر ایسا نہیں ہوا -علی حیدر زیدی نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور جب تک عمران خان تحریک انصاف کے چیرمین ہیں وہ ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے -مگر انھوں نے 9 مئی کے واقعات کی شدید انداز میں مزمت کی -ان کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق فوجی خاندان سے ہے -فوج کی جو تنصیبات جلائی گئیں یہ تو تحریک انصاف کرہی نہیں سکتی-انھوں نے ان عناصر کو شدید سزا دینے کا مطالبہ کیا جنھوں نے شہدا کی یادگار کو توڑا جہاز جلایا اور کور کمانڈر ہاؤس کو نقصان پہنچایا –

پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو چیک اپ کیلئے کلفٹن کے نجی ہسپتال لایا گیا تھا – جہاں ان کی میڈیا سے گفتگو کی ۔انہوں نے کہا کہ انہیں مسلسل سر درد اور کمر میں شدید تکلیف ہے ۔

 

 

اس سے پہلے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ میری پی ٹی آئی چھوڑنے کی جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، مجھے کالے قانون ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔ میرے خلاف غلط معلومات پھیلانے کیلئے ایک منظم پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، 15 اپریل سے 15 مئی تک میں نے زیادہ تر وقت حراست میں گزارا، مجھے دو بار گرفتار کیا گیا تھا اور ابھی بھی گھر میں نظر بند ہوں۔ان کاکہناتھا عمران خان اگر نکالے گا بھی تو باہر بیٹھ کر چوکیدار ا کرتا رہوں گا،علی زیدی میڈیا سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔