محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر پیشن گوئی کی ہے کہ 16 مئی کے بعد سے ملک میں پھر رم جھم برسنے کو تیار ہے جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی ہوگی – محکمہ موسمیات کے مطابق 16 مئی سے مغربی ہواؤں کا ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث آندھی اور بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور17 مئی کے دوران بلوچستان، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ میں آندھی اور بارش متوقع ہے-آج لاہور میں بھی صبح کے وقت مطلع آبر آلود رہنے کی وجہ سے گرمی کی حدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی مگر پھر 10 بجے کے بعد سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کردیں –
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 اور 18 مئی کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، باجوڑ، کرم اور وزیرستان ، اسلام آباد، مری، ، راولپنڈی، اٹک، جہلم، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، گوجرانوالہ میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ پنجاب کے شہروں فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور ، شیخوپورہ، خوشاب، اوکاڑہ اور لاہور میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔