محمد عامر نے ماضی میں بابراعظم کے بارے میں دیئے گئے بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ایس ایل کے دوران بابر اعظم اور ٹیل اینڈر کو بولنگ کروانے سے متعلق میرے بیان کو سوشل میڈیا والوں نے ویوز اور چورن بیچنے کیلئے بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔

محمد عامر نے کہاکہ جنہوں نے اس بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا، ایسے لوگ مجھے میرا کوئی ایک انٹرویو بھی ایسا نکال کر دکھا دیں جس دوران میں نے کہا ہو کہ بابر میرے لیے ایک ایوریج پلیئر ہے یا فارغ ہے، میں نے اپنے ہر انٹرویو میں بابر کو پاکستان کا بہترین پلیئر تسلیم کیا ہے میں یہ کہہ چکا ہوں کہ بابر کی تکنیک کی وجہ سے بابر کو ون ڈے اور ٹیسٹ میچز میں بولنگ کرنا مشکل ہے، پھر میں یہ کیوں کہوں گا وہ میرے لیے ٹیل اینڈر جیسا کھلاڑی ہے۔

فاسٹ بولر نے کہ بولنگ کے دوران میرے سامنے بابر اعظم ہو یا کوئی ٹیل اینڈر کھلاڑی، میرے لیے وکٹ لینا زیادہ اہم ہے، کیوں کہ اس سے ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے، رہی بات میری اور بابر کی تو ہم جب بھی ملتے ہیں بابر میری عزت کرتا ہے اور میں بابر کو آج بھی پاکستان کا بہترین پلیئر مانتا ہوں، ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں۔