لاہور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی القادر یونیوسٹی کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے عمران خان کی اہلیہ کی عدم حاضری پر اظہار ناراضگی کیا اور سوا 2 بجے تک پیش ہونے کا حکم جاری کر دیاہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کہاں ہیں، وکیل نے جواب دیا کہ وہ سیکیورٹی کی وجہ سے نہیں پہنچ سکیں ، ہم معذرت خواہ ہیں ، جسٹس شہباز نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو انتظار کروانا اچھی بات نہیں ہے ، اس کی پذیرائی نہیں ہونی چاہیے ، اگر بشریٰ بی بی 2 بج کر 16 منٹ تک عدالت میں پیش نہیں ہوئیں تو حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردیں گے ۔ اس کے بعد بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں اور انہیں عدالت سے 23 فروری تک ضمانت مل گئی -اس سے قبل آج عمران خان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ حکومت ان کی اہلیہ کو گرفتار کرنا چاہتی ہے –
