عمران خان کے حوالے سے اے آر وائی نے خبر بریک کی ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے سپہ سالار کے ساتھ اقتدار میں آکر آکر ساتھ چلنے کا وعدہ کیا -سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وعدہ ہے اقتدار میں آ کر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے خوشگوار تعلقات رکھوں گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان آرمی چیف سے متعلق اہم گفتگو کی کہ جنرل عاصم منیر سے متعلق کبھی کوئی غلط بات نہیں سوچی، وعدہ ہے اقتدار میں آکر بھی ان سے خوشگوار تعلقات رکھوں گا۔عمران خان نے کہا کہ لوگ میرے متعلق جنرل عاصم منیر تک غلط باتیں پہنچاتے ہیں، یہ پیغام آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھی بھیج چکا ہوں۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے عدلیہ سے ریلیف ملنے کا دعویٰ مسترد کر دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے مجھے اغوا کیا پھر جیل میں وارنٹ دکھایا گیا، کل عدالت پہنچا تو پتا چلا کہ لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، گرفتاری کے بعد جو کچھ ہوا وہ ہونا تھا، پہلے بھی کئی مرتبہ یہ بات کر چکا ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری گرفتاری پر لوگوں نے اپنے غصے کا اظہار کیا، دورانِ حراست نیب کے حکام کا رویہ اچھا رہا۔اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ ’سنا ہے آپ کی ڈیل ہوگئی ہے؟‘ اس پر عمران خان مسکرا دیے۔ تاہم انھوں نے یہ بات بھی کی کہ موجودہ آرمی چیف کو خدشہ ہے کہ میں اقتدار میں اکر ان کو عہدے سے ہٹادوں گا مگر ایسا ہرگز نہیں میں اپنی فوج کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں -وہ اس سے پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ یہ وطن بھی میرا ہے اور یہ فوج بھی میری ہے -ملک کو مجھ سے زیادہ فوج کی ضرورت ہے –