آج عمران خان کو عدالت سے ایک اور بڑا ریلیف مل گیا – چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی گئی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدت کے دوران نکاح کے کیس کی درخواست عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ سول جج نصر من اللہ نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدلت نے محسوس کیا کہ کہ اس کیس کے پیچھے سیاسی مقصد کارفرما ہیں کیونکہ نکاح پڑھانے والے نکاح خوان نے اس سے پہلے ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں اس نے عدت کی عمر پوری ہونے کی بات کی تھی مگر پھر بات میں خود ہی اپنے بیان سے مکر گیا تھا –

اس سے قبل درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی کے دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ اگر شادی قانونی تھی تو تو دوبارہ نکاح کیوں کیا ، فضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا نکاح لاہور میں ہوا ، اس عدالت کا دائرہ اختیار کیسے بنتا ہے ۔