جب عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کے لوگ کور کمانڈر لاہور کے گھر پہنچے تو اس وقت کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض غنی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنے گھر میں موجود تھے -عمران خان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران لاہور کے کور کمانڈر ہاﺅس پرسیاسی جماعت کے کارکنان کی طرف سے دھاوا بولا گیا اور لوٹ مار کے علاوہ عمارت کو آگ لگادی گئی تھی اس کی ویڈیو فوٹج منظر عام پر آگئی ۔تاہم اللہ کا شکر ہے کہ مظاہرین کی جانب سے جنرل یا ان کے اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی کا کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا –

سوشل میڈیا پر ایک شخص نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ’کور کمانڈرفورکورلاہور لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض غنی اور ان کی فیملی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں اس کور کمانڈر ہاﺅس میں دیکھا جاسکتا ہے جس پر دھاوا بولاگیا ، سادہ لباس میں موجود جنرل کو مشتعل ہجوم سے بات چیت کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے ‘۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ کور کمانڈر سے گفتگو کرکے اپنے مشتعل ساتھیوں کو باہر جانے کا کہہ رہے ہیں اور باہر سے لوگوں کی توڑ پھوڑ کرنے اور شیشے ٹوٹنے کی آوازیں آرہی ہیں –