کل سپریم کورٹ نے ایک بار پھر عین قانون کے مطابق فیصلہ دیا جس پر ملک بھر میں انتشار اور بے یقینی کی کیفیت میں کمی آئی جس کا اثر ہمارے کاروبار اور ڈالر کے ریٹ پر پڑا -اور آج کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔
انٹربینک میں ڈالر14 روپے 34 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعدانٹربینک میں ڈالر کی قیمت 284 روپے 59 پیسے ہو گئی ۔

پاکستان میں عمران کان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 8 روپے78 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا،جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر پہلی مرتبہ 299 روپے کے ریٹ پر پہنچ گیاتھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہو کر 302 روپے پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔مگر اب ایک مرتبہ پھر جو تماشا عدالت کے باہر لگایا جارہا ہے لگتا یہی ہے کہ ملک ایک بار پھر انتشار کی جانب بڑھے گا –