عمران خان نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لے -تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے وکیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دوبارہ گرفتار کیا گیا تو پھر پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خواہش ہے کہ انہیں گرفتار نہ کیا جائے اسی لیے انھوں نے دوبارہ گرفتاری کے خدشے پرلیگل ٹیم سے رابطہ کرلیا،حامد خان سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پنجاب پولیس مجھے گرفتار کرنے کیلئے باہر کھڑی ہے ،میں آپ کو تمام صورتحال سے آگاہ کررہا ہوں ،مجھے ڈر ہے اگر ایسا ہوا تو پھر پرتشد دمظاہرے پھوٹ پڑیں گے۔

آج عدالت پیشی پر صحافیوں نے عمران خان سے سوالات کیے -ایک صحافی کے سوال ”کیا کوئی عدالتی کارروائی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہا ہے“ کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ جس شخص نے نعرے لگائے اس کو ہم نہیں جانتے ۔یاد رہے کہ عدالت میں موجود ایک وکیل نے عمران خان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا جس پر عدالت کے ججز نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور کاروائی روک دی تھی اور اٹھ کر چلے گئے تھے -جس کے بعد سماعت میں وقفہ کردیا گیا تھا –