آج سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان کی اپیل منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا – چیف جسٹس نے عمران خان کو روسٹرم پر بلایا اور ان کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا -ساتھ ہی انھوں نے ملک میں ہونے والے ہنگاموں پر تشویش کا اظہار بھی کیا -اور کہا کہ آپ اپنے کارکنان کو پرامن رہنے کی تلقین کریں -پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس کی خواہش پر دیے گئے اپنے پیغام میں کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ پر امن رہیں۔

نیب کی جانب سے گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے عمران خان کو روسٹرم پر بلایا اور ان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پرتشدد مظاہروں کا علم ہوا ہوگا، عدالت کی خواہش ہے کہ آپ پر تشدد مظاہروں کی مذمت کریں، امن بحال ہوگا تو آئینی مشینری کام کرسکے گی، عدالت ہر شہری کا تحفظ کرنے کیلئے ہے، امن ہوگا تو ہی ریاست چل سکے گی، یہ ذمہ داری ہر سیاستدان کی ہے۔سپریم کورٹ نے عمران خان کو اپنے ساتھ 10 سے 12 افراد کو ساتھ رہنے کی اجازت بھی دی -اب ان کی قسمت کا فیصلہ کل لاہور ہائی کورٹ کی عدالت میں ہوگا –