سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل تھے۔ سپریم کورٹ عمران خان کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب کی گرفتاری کے عمل پر برہم نظر آئی -چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ سب کو قانون پر عمل کرنا ہوگا، عدالتی دروازے سے لوگوں کو گرفتار کیا گیا توعدالت کون آئے گا؟ عمران خان کی آمد پر کارکن سپریم کورٹ نہ آئیں، ہم آج ہی حکم جاری کریں گے۔ججز کا کہنا تھا کہ نیب لوگوں کو قانون پر عمل کرنے کا حکم دیتا ہے مگر خود عمل نہیں کرتا -چیف جسٹس نے نیب اور اٹارنی جنرل سے سوالات کیے جس کا وہ مناسب جواب نہ دے سکے اس پر چیف جسٹس پاکستان عطا بندیال نے ایک گھنٹے میں آئی جی اسلام آباد کو عمران خان کو سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا –
